نئی دہلی،5اکتوبر(ایجنسی) گوشت کھانے کی افواہ کے بعدہجوم کے شکا ر بنے 50 سالہ محمد اخلاق کے بیٹے سرتاج نے لوگوں سے اس معاملے میں امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے. سرتاج ہندوستانی فضائیہ میں ملازم ہے. انہوں
نے ایک نیوز چینل سے بات چیت میں کہا ہے کہ کچھ لوگوں کے برے ہونے کی وجہ سے میں سارے لوگوں کو برا نہیں کہہ سکتا ہوں. انہوں نے کہا ہے کہ میرے والد کا قتل ہوا ہے لیکن میں نے گاؤں میں لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے. میرا حکومت پر یقین ہے اور مجھے انصاف ملنا چاہئے.